حیدرآباد۔26نومبر(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو جاپان کے پکوواکا میں مصروف ہیں۔ چنانچہ آج صبح انہوں نے کچرے کی
نکاسی میں ٹکنالوجی کے استعمال ‘ بایو گیس کے استعمال پر تفصیلات حاصل
کی۔
اسکے علاوہ جاپان میں زلزلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی ککے طور
طریقوں پر بھی چندرا بابو نائیڈو نے تفصیلات حاصل کی۔ چندرا بابو نائیڈو کے
ساتھ اس ریاست کے وزیر فینانس یناملا رامار کرشنوڈو اور دیگر ارکان
پارلیمنٹ موجود ہیں۔